ہفتے کے روز مناسک حج کے آغاز پر لاکھوں عازمین "یوم ترویہ" گزارنے کے لیے منی کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ وقوف عرفہ کے دن سے ایک روز پہلے ہوتا ہے۔
سعودی وزارت حج کے نائب وزیر حسين الشريف نے میڈیا کو بتایا کہ
" 70 فی صد سے زیادہ عازمین حج منیٰ پہنچ چکے ہیں"۔
"میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر ڈاکٹر محمد سمسم نے بتایا کہ حجاج کرام کو منی پہنچانے کے سلسلے کا آغاز جمعے کی شام چھ بجے ہوا اور اس مرحلہ وار کارروائی کے لیے 5000 سے زیادہ بسوں کو تیار رکھا گیا تھا۔